شاہد آفریدی نے شاہین کو داماد بنانے کی وجہ بتا دی؟

سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہین آفریدی کو داماد منتخب کرنے کی بڑی وجہ ان کا اچھا انسان ہونا تھا، وہ جیسے بھی کرکٹر ہوں لیکن میں نے ان کی شخصیت کو مدنظر رکھا، شاہین کے ساتھ ڈومیسٹک کھیلنے والے کرکٹرز ان کے رویے کے معترف ہیں۔شاہد آفریدی نے حال ہی میں سما ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہین آفریدی کو داماد کے طور پر منتخب کرنے کی وجہ بتائی، پوڈکاسٹ کے دوران شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے فلموں کی آفر ہو چکی ہیں، 2 یا 3 بار بالی وڈ اور پاکستانی انڈسٹری سے فلم کی آفر ہوئی تھی لیکن میرے خیال سے کام وہ کرنا چاہئے جس میں آپ ماہر ہوں، میری پہچان کرکٹ تھی، فلموں کی طرف میرا یا میری فیملی کا رجحان نہیں تھا، اشتہارات کی حد تک ٹھیک تھا لیکن فلموں کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔کرکٹر کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حوالے سے شاہد آٖفریدی نے کہا کہ جب بھی جونئیر کرکٹرز زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے لگتے ہیں تو میں انہیں لازمی کہتا ہوں کہ مستقبل میں سوشل میڈیا نہیں بلکہ آپ کی پرفارمنس آپ کیلئے کام آئے گی، پہلی توجہ پرفارمنس ہونی چاہئے پھر جب وقت ملے آپ سوشل میڈیا استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ خود بابراعظم کے بہت بڑے مداح ہیں لیکن اس ورلڈکپ میں وہ اپنی کارکردگی نہیں دکھا رہے، میں چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی ٹاپ لیگ/ٹاپ کھلاڑیوں میں نظر آئیں، شاہین آفریدی میں کپتانی کی قابلیت ہے چونکہ انہوں نے لاہور قلندرز کو دو بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچایا ہے، لیکن میری کبھی خواہش نہیں رہی کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنی چاہئے، میں نے خود انہیں کپتانی کے لیے منع کردیا تھا، یہ چیزیں وقت کے ساتھ آ جاتی ہیں، اصل میں اسے مینج کرنا بڑی بات ہے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کا نکاح شاہین آفریدی سے فروری 2023 میں ہوا تھا، اس کے کچھ ماہ بعد شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، شادی کی تقریبات کو محدود اور سادہ رکھا گیا، جس
عمران خان اب بھی وزیراعظم بننے کی امید کیوں لگائے بیٹھے ہیں؟
میں دونوں خاندان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔
