قانونی طور پر چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانونی طور پر چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، حکومت کو اس کے لیے قانون میں تبدیلی کرنا پڑے گی ۔
سابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب حکومت و اپوزیشن کی مشاورت سے لگتا ہے۔
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت ختم ہونے میں 10 روز رہ گئے تاحال حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی ہے جبکہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں کیا چیئرمین نیب کو تحقیقات کیلئے مزید 4 سال چاہئیں۔
