قمرزمان کائرہ کو گورنرپنجاب تعینات کرنےپراتفاق

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹی میں معاملات طے، سینئررہنما قمرزمان کائرہ کو گورنرپنجاب  کرنےپراتفاق کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹی کی ملاقاتوں میں گورنر پنجاب کیلئے قمرزمان کائرہ کانام سامنے آیا۔آصف زرداری کے صدر بننے کے بعد  قمرزمان کائرہ کی بطور گورنرپنجاب  تقرری ہوگی ۔

 واضح رہے کہ گورنر پنجاب کےلیے مخدوم احمد محمود اور ندیم افضل چن کے نام بھی زیر غور تھے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین حکومت سازی کی معاملات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی گورنرشپ پیپلزپارٹی ،سندھ اور بلوچستان کی گورنر شپ مسلم لیگ ن کو ملنے پر اتفاق ہوا تھا ۔

Back to top button