قیصرہ الٰہی سمیت دیگرکی عبوری ضمتوں میں توسیع

اینٹی کرپشن کی عدالت نے  رنگ روڑ منصوبے کی توسیع کی منظوری میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے میں  پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 22 مارچ تک توسیع کردی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمان کو شامل تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت میں تفتیشی افسر کو تحریری جواب جمع کرا دیا۔ عدالت نے قیصرہ الہی ،راسخ الہی اور زاہرا الہی کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔

 اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن سے  تفتیشی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

Back to top button