لاہور میں کورونا جیسا پراسرار مرض پھیلنے لگا

لاہور کے اسپتالوں میں کورونا جیسی علامات جیسا پراسرار مرض پھیلنے لگا۔ روزانہ 35 تا 40 مریض سامنے آرہے ہیں ۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے بھی کورونا وائرس کی نئی قسم JN-1 کے پھیلاؤ کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی۔
کورونا وائرس کے اومیکرون کی ایک ذیلی قسم کو عالمی ادارۂ صحت نے اس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے اس کی درجہ بندی ایک پراسرار قسم کے طور پر کی ہے۔
