لاہور میں 21منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنے گا، مریم نواز نے منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہورمیں 21منزلہ ارفع کریم ٹاورٹوبنانے کیلئے منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اورلاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سی او آؤ برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکامنے شرکت کی۔

لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا،مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھاکہ دنیا  بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔  پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبا کے لئے ورلڈ بیسٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی۔لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کردیا جائے گا۔لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ،ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔

Back to top button