لاہور میں 6ملزم ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین کر فرار ہوگئے

لاہور میں چھ ملزمان رات گئے پیرا ڈیلیور کرنے والے لڑکے سے 1800 روپے مالیت کا پیزا چھین کر فرار ہوگئے۔

سٹریٹ کرائم کا یہ انوکھا واقعہ لاہور کی جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا جہاں 6 ملزمان نے پیزا ڈیلیوری بوائے سے 1850 روپے مالیت کا پیزا لوٹ لیا۔

20 انچ کا بڑا پیزا حسن نامی شہری نے آرڈر کیا تھا، بلال نامی پیزا بوائے حسن کا آڈر لیکر رات گئے پاشا چوک کے بی کالونی جا رہا تھا، اس دوران تین موٹر سائیکلوں پر چھ نوجوان آئے اور پیزا چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈلیوری بوائے نے تھانہ میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔

Back to top button