لندن سے میرے حق میں رپورٹ آنے پر حکومتی صفوں میں کہرام مچ گیا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن سے میرے حق میںرپورٹ آنے کے بعد حکومت کی صفوں میں تین روز سے کہرام مچا ہے ، مجھے تین سالوںمیں دو مرتبہ جیل بھیجا گیا ، دن رات ٹی وی پر بیٹھ کر وزرا الزام لگا رہے ہیں.
لاہور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عزت اور ذلت صرف اللہ تعالیٰکے ہاتھ میںہے ، سوا تین سال تک میرے اور میری فیملی پر الزامات لگاتے رہے ہیں، 2005 کے زلزلے کے دوران امدادی سرگرمیوں میں کرپشن کا الزام لگایا گیا .
انھوں نے کہا کہ حقائق پوری قوم کے سامنے آ چکے ہیں، چیئرمین نیب نے ملتان میٹرو کی انکوائری کی اور مٹی جھاڑکر وہاں سے نکلے ، اربوں ، کھربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں، الزامات کی بوجھاڑ کے باوجود نیب اور وزیراعظم میرے اور نواز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیںکر سکے ہیں.
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم نے دس سال پنجاب میںاور پانچ سال وفاق میںعوام کی خدمت کی ہے ، نواز شریف نے ، مریم نواز ، مجھ سمیت پارٹی کے لوگوں نے جیلیں کاٹی ہیں. ہماری پارٹی کے رہنمائوں کو جیلوں میں ڈالا گیا لیکن یہ لوگ کچھ ثابت نہیںکر سکے.
