ماسکو: کراکس سٹی ہال پر دہشتگردوں کا حملہ، 60 افراد ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے میں پیرس کے بتاکلان تھیٹر کی طرز کے دہشتگرد حملے میں کم ازکم 60افراد ہلاک جبکہ 115سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق  رات 8 بجے کے قریب تین دہشتگردوں نے لوگوں سے بھرے ہوئے کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی  اور  بم پھینکے ، دھماکے سے کنسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے،دھماکے سے کنسرٹ ہال کی عمارت میں آگ بھی لگ گئی۔

دہشتگردوں کی جانب سے بم پھینکنے کے بعد لگنے والی آگ میں سینکڑوں افراد اندر پھنس گئے جبکہ آتشزدگی سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،  ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے 100 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور جائے واقعہ پر  مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Back to top button