مانسہرہ:وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 10 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ مسافر وین تحصیل الائی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ وین کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے ہوا، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Back to top button