ماہرہ خان باصلاحیت اداکارہ نہیں

خبروں میں رہنے کے نئے نئے طریقے ڈھونڈنے والی لالی وڈ اداکارہ میرا نے ماہرہ خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں میرا کام ماہرہ کو دے دیا جاتا ہے جبکہ وہ ٹیلنٹڈ اداکارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرہ اور میری عمر میںبھی معمولی فرق ہے.
میرا کا کہنا تھا کہ آغاز میں، میں ڈراموں کے حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی لیکن اس سال میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میرا فوکس ٹی وی پر بھی رہے گا، ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرامز میں میزبانی کرتی بھی نظر آؤں گی۔البتہ اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری دونوں ہی جگہ مافیا موجود ہے جو ان کے خلاف کام کرتا ہے اور انہیں آگے بڑھنے نہیں دیتا۔
میرا نے مزید بات کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ماہرہ خان ٹیلنٹڈ نہیں، اس کے باوجود ان کے حصے کا کام ماہرہ خان کو دے دیا جاتا ہے۔میرا کا کہنا تھا کہ اداکاری میں کوئی میرا مقابلہ کرے ایسا پاکستان میں تو کوئی نہیں، میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں، میں نے اپنے ٹیلنٹ کی بنا پر یہ جگہ حاصل کی جبکہ ماہرہ خان کو یہ مقام صرف اور صرف بالی وڈ اداکارہ شاہ رخ خان کی وجہ سے ملا۔میرا نے یہ بھی کہا کہ ماہرہ خان 27 سال کی عمر میں انڈسٹری کا حصہ بنی اور ان کی اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں۔
https://www.facebook.com/NewsVideoz/videos/504705103388517/
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب میرا نے ماہرہ خان پر تنقید کی ہو۔اس سے قبل میرا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ماہرہ خان نے بولی وڈ میں کام کرکے ان کی نقل کی، جبکہ مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ماہرہ خان کی اداکاری دیکھ کر اپنا وقت ضائع نہی کریں۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کیپٹن نوید کے ساتھ سامنے آئے اپنے ویڈیو اسکینڈل پر بھی بات کی اور کہا کہ ان ویڈیوز میں کوئی حقیقت نہیں کیوں کہ ان کا اور کیپٹن نوید کا چہرا فوٹو شاپ کیا گیا۔میرا کا کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے سامنے آئے ایسے اسکینڈلز میں کوئی حقیقت نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سیاست میں دلچسپی لیتی ہیں اور مستقبل میں سیاست کا حصہ بھی بن سکتی ہیں۔

