مایا علی نکاح کے باوجود ازدواجی سفر کیوں شروع نہ کر سکیں؟

ٹی وی و فلمی دنیا کی معروف اداکارہ مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ نکاح کے باوجود وہ اپنی ازدواجی زندگی کو شروع نہیں کر سکیں، انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ان کی شادی کی زیادہ تر تصاویر جعلی ہیں، وہ تصاویر ان کے نکاح کی ہیں اور جن سے ان کا نکاح ہوا تھا، ان سے شادی نہیں ہوئی تھی۔مایا خان کچھ دن قبل سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں، جس دوران انہوں نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر باتیں کی تھیں، مارننگ شو میں اپنی شادیوں پر بات کرنے کی مایا خان کی کلپ وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے ان کی بہادری کی تعریفیں کیں، مایا خان نے بتایا کہ ان کے والد سفیر تھے اور ان کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ بہت کم عمر تھیں اور ان کے بڑے بھائی ان کے والد کی طرح تھے۔اداکارہ کے مطابق وہ زمانہ طالب علمی سے ہی وائس اوور آرٹسٹ تھیں اور اس وقت وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) میں بھی وائس اوور کیا کرتی تھیں، پھر انہیں وہی بچوں کے سوال و جواب کا پروگرام کرنے کو کہا گیا، کم عمری میں ہی پی ٹی وی میں کام کرنے کے بعد وہ کئی سال تک میڈیا سے دور رہی لیکن پھر انہوں نے بطور ٹی وی میزبان کام شروع کیا۔مایا علی خان کا کہنا تھا کہ 2012 میں ان کے ایک شو کی وجہ سے تنازع ہوا اور وہ جیسے ہی شو کر کے گھر واپس آئیں تو سوشل میڈیا پر انہیں نکالنے کا لیٹر وائرل ہوا اور چند ہی دن میں ملک سمیت بیرون ممالک کی اخبارات میں ان سے متعلق خبریں شائع ہونا شروع ہوگئیں اور ان پر خوب تنقید کی گئی۔خیال رہے کہ اس وقت مایا خان سما ٹی وی کے لیے مارننگ شو کیا کرتی تھیں، جس دوران انہوں نے ایک شو میں پارکس میں بیٹھے لڑکے اور لڑکیوں پر چھاپہ مار کر انہیں براہ راست دکھایا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ایک دہائی بعد اب وہ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر نظر آنے لگی ہیں اور انہوں نے 10 سال کے دوران کئی مشکلات دیکھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں میں ان کے مارننگ شو پر تنازع ہوا، ان ہی دنوں میں امریکا میں مقیم ان کے بھائی میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ ان کے تنازعات کی خبریں دیکھنے اور سننے کے بعد چل بسے، 2011 میں ان کا نکاح ہوگیا تھا لیکن بدقسمتی سے جس شخص کے ساتھ ان کا نکاح ہوا، ان سے شادی نہیں ہوسکی اور بعض وجوہات کی وجہ سے ان سے رخصتی سے قبل ہی طلاق ہوگئی۔دوسرے شخص سے شادی کی تھی اور اب تیسری بار شادی کرنے کا فی الحال ان کا کوئی ارادہ نہیں، انہوں نے دوسری طلاق اور شوہر سے متعلق بتایا تھا کہ وہ ان پر تشدد کرتے تھے۔
