مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ نہیں کرنے دیا گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے مخصوص کمرے میں اجازت نہیں دی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘منتخب میں ہوا ہوں، مجھے 71 لاکھ قانونی ووٹ ملے ہیں تاہم کئی غلط چیزیں ہوئیں جن میں ہمارے مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کے عمل کی نگرانی کرنے کی اجازت نہ دینا شامل ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، ڈاک کے ذریعے لاکھوں افراد کو بذریعہ ڈاک بیلٹ بھیجے گئے جس کا انہوں نے مطالبہ بھی نہیں کیا تھا’۔ تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ان کی ٹوئٹس کے نیچے لیبل لگادیا جس پر لکھا ہے کہ حتمی نتائج کا اعلان اس وقت نہیں کیا گیا تھا جب یہ ٹوئٹ کی گئی۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ پر اس طرح کا لیبل لگا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button