مخصوص نشستوں کا کیس : جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کےکیس میں اکثریتی ججز کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیاجس میں جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان کےاختلافی نوٹ کو غیرشائستہ قرار دیاگیا ہے۔
اکثریتی ججز کےتفصیلی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ بھاری دل سےبتاتے ہیں دو ساتھی جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان نےہمارے فیصلے سےاتفاق نہیں کیا۔ عدالتی فیصلےمیں کہا گیاہےکہ ساتھی ججز کا 3 اگست کا اختلافی نوٹ سپریم کورٹ کے ججز کےحوالے سےمناسب نہیں، ان ججز نےکہا کہ ہمارا فیصلہ آئین کےمطابق نہیں ہے،جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان کا عمل سپریم کورٹ کے ججز کےمنصب کے منافی ہے۔
فیصلے میں کہاگیا کہ بطور بینچ ممبران وہ قانونی طور پر حقائق اور قانون سے اختلاف کرسکتےہیں،ساتھی ججز مختلف رائے بھی دےسکتے ہیں اور دوسرےکی رائے پر کمنٹس بھی دےسکتے ہیں تاہم جس طریقے سے دو ججز نے اختلاف کیاوہ غیرشائستہ ہے۔زیادہ پریشان کن بات یہ ہےکہ ججز اپنی رائے دیتےہوئے حدود سے تجاوز کرگئے اور دو ججز نے 80 کامیاب امیدواروں کو وارننگ دی۔
یادرہے کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے آج مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔
