مراد سعید ارشد شریف کے لیپ ٹاپ سمیت28 نومبر کو طلب

سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو مقتول صحافی کے لیپ ٹاپ کے ساتھ 28 نومبر کو طلب کرلیا۔
جے آئی ٹی نے مراد سعید کو خط لکھ کر طلب کیا ہے اور خط میں کہا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی کہ ارشدشریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، لیپ ٹاپ کی مدد سے ارشدشریف کے کینیا میں قتل کی حقائق کاپتہ چلانا ممکن ہوگا۔
خط میں پی ٹی آئی رہنما سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹیم سےتعاون کریں،ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کےانسانی حقوق سیل کورپورٹ پیش کرنی ہے۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا تھاکہ ارشد شریف پاکستان چھوڑنے سے قبل لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے،جے آئی ٹی نے مرادسعیدکو28نومبرکولیپ ٹاپ ساتھ لانےکی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی کے رابطہ کرنےپرمرادسعید نے تبصرے سے گریز کیا تاہم انہوں نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کولکھےخط کی کاپی شیئر کی۔ مراد سعید کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کی والدہ کےمطالبےکی روشنی میں صرف آزادکمیشن کےسامنے پیش ہوں گا، موجودہ حکومت کی تفتیشی ٹیم کو نہیں مانتا۔
