مریم نواز آٹے کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پربرہم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آٹے کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے برہم کہا آٹا کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس ہوا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کا اجلاس میں منفرد اقدام، آٹا کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دئیے۔محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹامارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نوا نےآٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔

پاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈ کی کیٹیگری کے مطابق آٹا نرخ کے تعین کرنے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹا کے مارکیٹ نرخ کی ڈیلی رپورٹ طلب کرلی۔

پرمٹ کے ساتھ آٹا کی نقل و حمل کی اجازت کا اصولی فیصلہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےمحکمہ فوڈ کی ری سٹرکچر نگ کی ہدایت کردی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کرپٹ عناصر کے خلاف یقینی قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آٹا کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی-مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں۔ محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی۔کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2.2 ملین میٹرک ٹن گندم کے سرکاری ذخائر موجود ہیں۔ مجموعی طور پر  6- ملین میٹرک ٹن. سے زائد گندم موجود ہے۔ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے گندم ذخائر کی جیو ٹیگنگ کی جارہی ہیں۔

 سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، وزراء بلال یاسین، سید عاشق حسین، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Back to top button