مریم نواز دوبارہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز دوبارہ کورونا وائرس کی شکار ہو گئیں۔

سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں خاصی سرگرم رہی ہیں اور گزشتہ رات بھی انہوں نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا تھا۔

اس سے قبل وہ 28 جولائی 2021 کو وائرس سے متاثر ہوئی تھیں،پہلی مرتبہ وائرس کا شکار ہونے پر انہوں نے بتایا تھا کہ ‘مجھے بخار، کھانسی اور نزلے کی علامات ہیں لیکن گھر میں ہی علاج ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں عیدالاضحیٰ کی تقریبات اور مون سون کی بارشوں کے درمیان کووِڈ 19 کے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں جس کے سبب ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Back to top button