مریم نواز کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارک بادپیش کی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو خادم مل گیا۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کی سربراہی میں آج سے پاکستان میں خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا- قوم کے خادم اور نواز شریف کے سپاہی شہباز شریف کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوشحالی و ترقی کی نوید لیکر آئے گا – شہباز شریف کی سپیڈ، محنت، کارکردگی اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے – شہباز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ وہ محنت، کارکردگی اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں

Back to top button