مسلسل 126گھنٹوں تک گانےوالی خاتون نے ریکارڈ بنادیا

خاتون نے 126 گھنٹے اور52 منٹ تک مسلسل گانا گا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔ گھانا سے تعلق رکھنے والی ایفوا ایسنتیوا نامی خاتون نےیہ کوشش 2012 میں بھارتی موسیقار سنیل واگھمارے کی جانب سے بنائے گئے 105 گھنٹے تک مسلسل گانے کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے کی۔
ایفوا ایسنتیوا نے کرسمس سے ایک دن قبل125 گانوں پر مشتمل فہرست کی شروعات کی جو وہ پانچ دنوں تک دہراتی رہی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ضوابط کے مطابق ایفوا ایسنتیوا کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ یا ہر چار گھنٹے بعد 20 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔ جبکہ گانے کے دوران یا دو گانوں کے دوران وہ صرف 30 سیکنڈ کے لیے ہی رک سکتی تھیں۔
ایفوا نے اپنی کوشش کا ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کر دیے ہیں، جس کی تصدیق کے بعد ادارہ ریکارڈ کا اعلان کر دے گا۔
