امریکا کا پاکستان کو 2 لاکھ فائزر کورونا ویکسین دینےکااعلان

امریکہ نے پاکستان کو چند دنوں میں فائزر کی نئی کووڈ ویکسین دینے کااعلان کردیا۔
وفاقی حکام کے مطابق امریکا سے کووڈ ویکسین کی 2لاکھ ڈوزز کی آمد چند دنوں میں متوقع ہے اور نئی فائزر کووڈ ویکسین کی مزید 3 لاکھ ڈوزز بھی اسی مہینے مل جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہےکہ فائزر کی نئی ویکسین کووڈ 19 کے نئے ویرینٹس کے خلاف بھی مؤثر ہے، کووڈ ویکسین حجاج کرام اور ہائی رسک لوگوں کو لگائی جائے گی۔
