مسلم لیگ ن نے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت سیالکوٹ اور گوجرانوالا کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں ضمنی الیکشن پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیگی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ ان ہاؤس تبدیلی کے عمل کو ہارس ٹریڈنگ سمجھتی ہے۔احسن اقبال نے الزام لگایا کہ وزراء نے ضمنی الیکشن کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم مضبوط ہے، حکومت کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، 400 سے زائد استعفے آئیں گے تو یہ نظام ختم ہوجائے گا جبکہ 19 جنوری کو فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button