مسلم مخالف متنازع بل پر جاپانی وزیراعظم نے بھارتی دورہ ملتوی کردیا

بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل پر جاری ہنگامہ آرائیوں کی وجہ سے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم کا 3 روزہ دورہ بھارت کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے، جاپانی وزیراعظم کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ریاست آسام کے سب سے بڑے تجارتی اور ترقی یافتہ شہر گوہاٹی میں ملاقات کرنا تھی۔
جاپانی وزیراعظم شنزوآبے 15 سے 17 دسمبر تک کے 3 روزہ دورے پر بھارت آنا تھا تاہم گوہاٹی میں مسلم مخالف متنازع بل پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جن میں درجن سے زائد شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج طلبی کے باوجود حالات قابو میں نہیں آسکے ہیں۔
adaf
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ دونوں ممالک کے حکام کی باہمی مشاورت اور اتفاق کے بعد جاپانی وزیراعظم کا تین روزہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے اور جلد ہی اتفاق رائے سے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button