مشاہداللہ خان کی وفات، عرفان صدیقی کے سینیٹر بننے کے امکانات روشن

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر مشاہداللہ خان کی وفات کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی کے سینیٹر بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماوَں کی جانب سے عرفان صدیقی کو ٹکٹ دینے کی حمایت کردی گئی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عرفان صدیقی کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد قومی امکان ہے کہ عرفان صدیقی کوٹکٹ ملنے کی صورت میں وہ جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے، کیوں کہ الیکشن کمیشن نے بھی عرفان صدیقی کے کاغذات نامزدگی کو منظورکرلیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سنیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما مشاہداللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے۔
