معروف بھارتی اداکارہ نے سمندری طوفان میں گرنے والے درخت کے ساتھ فوٹو شوٹ کرالیا

بھارت کی ٹی وی کی مشہور اداکارہ دپیکا سنگھ نے سمندری طوفان تاؤتے کی تباہ کاری کے باعث گرنے والے درخت کے ساتھ فوٹو شوٹ کرالیا۔سمندری طوفان تاؤتے نے بھارت میں تباہی مچائی ہے اورمتعدد بھارتی ریاستوں میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ممبئی میں بھی تاؤتے نے تباہی پھیلائی ہے اور درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایسے میں بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ دپیکا سگھ نے ممبئی میں اپنے گھر کے سامنے سڑک پر گرے ہوئے درخت کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور انہیں لاپرواہ قرار دیا گیا ہے جبکہ بعض مداحوں نے ان کے فوٹو شوٹ کی تعریف کی ہے۔
خیال رہے کہ اداکار ہ دپیکا سنگھ نے ڈرامہ سیریل دیااور باتی ہم سے شہرت حاصل کی ہے اور وہ ویب سیریز میں بھی نظر آچکی ہیں جبکہ متعدد رئیلٹی شوز میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔
