معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ایف آئی آر پر سوال اُٹھادیئے

لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ایف آئی آر پر سوالات اٹھا دیئے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق معظم کو چہرے پر دائیں طرف سے آئی بروسے7 سینٹی میٹراوپر گولی لگی اور گولی دور سے چلائی گئی جبکہ سمت بھی اوپر سے نیچے کی طرف ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر میں معظم کی موت ملزم نوید کی فائرنگ سے کیوں ظاہر کی؟ ایف آئی آر میں فائرنگ کرنے والے گارڈ کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا؟ واقعے کے مقام سے سرکاری رائفل کی گولیوں کے دو خول ملنے کے باوجود گارڈ کو کس کے کہنے پر بچایا گیا؟ عمران خان کی مرضی کے خلاف ہونے والی ایف آئی آرمیں ان کا گارڈ کیسے بچ گیا؟

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا تھا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں مرنے والے شہری معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ اہل کار کے ہتھیار کی گولی لگی جس شخص نے عمران خان پر فائر کیا اس کی گولی معظم کو نہیں لگی۔

Back to top button