ملتان سلطانز کی کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی نے روزے رکھنا شروع کردیئے

ملتان سلطانز کی اسپن کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی کھلاڑیوں کے روزے رکھنے سے متاثر ہوکر خود بھی روزے رکھنا شروع ہوگئیں۔

انٹرویو میں الیگزینڈرا ہارٹلی کا کہنا تھا کہ  میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ  یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔ہم 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور  اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، ہم شام میں روزہ کھولتےہیں پھر سب لوگ نماز  پڑھنے جاتے ہیں۔

اسپن کنسلٹنٹ ملتان سلطانز کا کہنا ہےکہ  روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔

Back to top button