عمران نے فوج کے ادارے کی ساکھ برباد کر دی

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبا زشریف اور جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔
جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان نے لاہور ماڈل ٹائون میں شہباز شریف کی رہائش گاہ کے دورے کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے و چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن حکومت خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں فی الفور شفاف انتخابات کروائے جائیں، ملک کی ترقی کا یہی واحد راستہ ہے ، منزل آسان نہیں ہے ، اس حوالے سے بہت محنت کرنا ہوگی تب جا کر 2018 سے پہلے کی صورتحال پر آئیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں جس پر میں اور مولانا متفق ہیں، مہنگائی کے خلاف مارچ ہرصورت کرنا ہوگا، حکومت کا محاسبہ ضروری ہو گیا ہے ، اتنا نقصان مودی نے نہیں پہنچایا جتنا نقصان عمران خان نے نازک معاملات کو چھیڑ کر پہنچایا ہے ، یہ انتہائی قابل افسوس ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف کے حصول کے لئے سنجیدہ اور متحرک ہے، 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کا تاریخی اجتماع ہوگا، ہر شخص اس حکومت سے جان چھڑانا چاہتا ہے ، تمام ادارے تباہ ہوگئے ہیں، ہم پورے ملک، اداروں اور عوام کو رو رہے ہیں، فوج جسے ہم طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں۔
