ملک میں کھیلوں کی اکیڈمیزکے قیام کے بغیر ترقی ناممکن ہے

یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے ہیڈ کوچ محمد ایاز خان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اکیڈمیوں کا قیام بہت ضروری ہے اور اس کے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس وقت تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے اور اس ٹیلنٹ کو بروائے کار لانے کے لئے کھیلوں کے ضلعی سطح پر تربیتی کیمپ لگائے جائیں جس میں نئے ٹیلنٹ کو تربیت دے جائے، ایک سوال کے جواب میں ایاز خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹس کے زیادہ سے زیادہ انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے اور حکومت کو کھیلوں پر توجہ دے تاکہ صحت کے بجٹ میں بھی کمی ہو جائے گی،ایک سوال کے جواب میں ایاز خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہو رہا ہے اور کھلاڑیوں کو احتیاتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال کرنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button