منی لانڈرنگ کیس:سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سلمان شہباز کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ملزم ملک سے باہر چلا گیا ہے عدالت نے ہدایت کی کہ سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر ڈی جی نیب لاہور دفتر خارجہ کو آگاہ کرے اور سلمان شہباز کی واپسی کےلیے وزارت خارجہ کو آگاہ کیا جائے۔
عدالت نے شہباز شریف، ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹیوں کو طلب کیا تھا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی اپنی بیٹی جویریہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے جویریہ کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میں نے 10 سال ذمہ داری اور ایمانداری سے خدمت کی اور کئی سو ارب روپے حکومتی خزانے کے بچائے شہبازشریف نے کہا کہ میں نے تین ادوار میں سرکاری تنخواہ وصول نہیں کی۔
بچوں اور بھائیوں کے کاروبار میں اربوں روپے کا نقصان پہنچا سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 155 سے 165 کی لیکن میں نے گنے کی قیمت 180 روپے برقرار رکھی اور کسانوں کے مفاد کو پہلے ترجیح دی منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کا مؤقف ہے کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے اور موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے۔ انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں نیب کا موقف ہے کہ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں ”پچپن کے“ نامی دفتر سے چلتی تھیں قومی احتساب بیورو کی معلومات کے مطابق 2008 سے 2018 تک شہباز شریف خاندان کے چار ارکین کے اثاثوں میں450 فیصد جب کہ صرف سلمان شہباز کے اثاثوں میں900 فیصد اضافہ ہوا۔ 2009 میں شریف فیملی کے اثاثے 66 کروڑ، 33لاکھ37 ہزار تھی جب کہ 2018 تک اثاثوں کی مالیت 3 ارب68 کروڑ15 ہزار روپے تک پہنچ چکی تھی دستاویزات کے مطابق 2008 میں سلمان شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت28 کروڑ 24 لاکھ روپے تھی جو9 سو فیصد اضافے کے بعد 2018میں دو ارب 34 کروڑ 96 لاکھ روپے ہوگئے ہیں۔
حمزہ شہباز کے اثاثوں میں دس سال کے دوران تقریباً سو فیصد اضافہ ہوا دستاویزات کے مطابق دس سال پہلے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 21 کروڑ12 لاکھ روپے تھی جو اب 41 کروڑ 71 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ نصرت شہباز کے اثاثے بھی10 سالوں میں 13 کروڑ سے بڑھ کر33کروڑ روپے ہوگئے ہیں شہباز شریف کے اثاثے 2008 میں5 کروڑ 55 لاکھ تھے جو اب6 کروڑ 64 لاکھ ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button