موسمی اثرات ، کینو کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ
موسمی اثرات پاکستانی کینو کی بیرون ممالک ایکسپورٹ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں ۔ ملکی حالات کی وجہ سے کینو کے ایکسپورٹرز بے یقینی صورتحال سے دوچار ہیں ، رواں سیزن کینو کی ایکسپورٹ گذشتہ سال سے 35فیصد کم رہنے کا خدشہ ہے ، ایکسپورٹ 3لاکھ ٹن تک محدور کیے جانے کا امکان ہے۔
رواں سیزن کینو کے ایکسپورٹرز بے یقینی کا شکار ہیں اور یکم دسمبر سے شروع ہونیوالے ایکسپورٹ سیزن کے لیے تاحال بڑے پیمانے پر تیاریاں نہیں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی ملازمہ سڑک پر چنا چاٹ کیوں بیچنے لگی؟
رواں سال کینو کی ایکسپورٹ گزشتہ سال سے 35فیصد کمی سے 3لاکھ ٹن تک رہنے کا امکان ہے ، روس، کینیڈا، یوکرین، انڈونیشیا اور فلپائن کی منڈیوں میں پاکستانی کینو کی ایکسپورٹ زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
