مچھلی سے حاصل کردہ اومیگا-3 پھیھپڑوں کی صحت کیلئے مفید قرار

 حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مچھلی اور اس کے تیل میں پائے جانے والے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پھیپھڑوں کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تعاون سے کیے گئے ایک مطالعے جو کہ امریکن جرنل آف ریسپریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن میں شائع ہوا ہے میں بتایا گیا کہ مچھلیوں سے حاصل ہونے والے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے پھیپھڑوں پر ہونے والے مثبت اثرات کے مضبوط ترین شواہد ملے ہیں۔

مطالعے کے مصنف ڈاکٹر پیٹریسیا اے کیسانو نے بتایا کہ ہم کینسر اور قلبی امراض میں غذا کے کردار کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن پھیپھڑوں کی دائمی بیماری میں غذا کے کردار کو کسی حد تک کم سمجھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مطالعہ اس بات کے شواہد میں مزید اضافہ کرتا ہے کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جو کہ صحت مند غذا کا حصہ ہیں، پھیپھڑوں کی صحت کے لیے بھی اہم ہیں۔

Back to top button