مہنگائی ملکی نہیں عالمی مسئلہ ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے ، پاکستان کی بجائے دیگر ممالک میں سمارٹ لاک ڈائون کی وجہ سے مہنگائی زیادہ ہوئی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا کیونکہ طلب ، رسد کے فرق اور ترسیلات کے نظام میں کرونا کی وجہ سے رکاوٹ نے تمام شعبوں کو متاثر کیا۔
اسد عمر نے امریکا، چین اور بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں ریکارڈ مہنگائی ہے جہاں کبھی مہنگائی کی شرح کا اتنا تصور کیا جا سکتا ، 12ماہ کے دوران خام پٹرول کی قیمت 81.55 فیصد جبکہ پاکستان میں اسی عرصے میں 17.55 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اسد عمر نے بتایا کہ ایل این جی اور گیس کی قیمتوں میں 135 فیصد اضاف ہوا، پاکستان میں قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والی گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ، عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت 48 فیصد جبکہ پاکستان میں 38 فیصد بڑھی ہیں ، آئند چند روز میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کی تفصیلات سامنے آ جائیں گی ، جلد ہی وزیر اعظم عمران خان اس کا اظہار کریں گے۔
