میزبان ٹیم کے فاسٹ بولرمیٹ ہنری کا انگوٹھا ٹوٹ گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمیٹ ہنری کا گیند لگنے سے انگوٹھا ٹوٹ گیا۔
ویسٹ انڈیزاورپاکستان کے خلاف سیریزسے پہلے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے فٹنس مسائل میں اضافہ ہوگیا۔ کپتان کین ویلم سن کے بعد نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولرمیٹ ہنری بھی ان فٹ ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں وہ شرکت نہیں کرسکیں گے، پاکستان کے خلاف میچزمیں بھی ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ ڈومیسٹک میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے میٹ ہنری کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پرگیند لگا، رپورٹ کے مطابق ان کے انگوٹھے کی ہڈی مں فریکچرکی نشاندہی ہوئی ہے۔ ٹیم فزیوکے مطابق میٹ ہنری کوچارسے چھ ہفتوں تک آرام کرنا ہوگا۔ جس کے بعدہی ان کے کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ ہوسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button