میں اور نواز شریف سیاست کے لیے کافی ہیں
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے ، میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ماڈل ٹاون پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسا نظام ہونا چاہئے جس میں انصاف ملے ، ایسا نظام نہیں ہونا چاہئے کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیا جائے ، ہمارا آئین چئیرمین نیب کی توسیع کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے، ان کو اور ان کی اہلیہ کو ویڈیو سکینڈل سے پہلے کئی بار دھمکیاں دی گئیں، میرے پاس سازش کی ویڈیو ہے ، مجھے ابھی تک کوئی دھمکی نہیں دی گئی، پہلے دھمکیاں ملی تھیں تو نوازشریف نے ان کا بھر پور جواب دے دیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں تو چاہتی ہوں نوازشریف دسمبر سے پہلے آ جائیں، وہ بھی پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہیں، لیکن کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بندی چاہتے ہیں۔
