نارکوٹکس کنٹرول کو آریان کے موبائل سے اہم شواہد مل گئے

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار آریان خان کے موبائل فون کی واٹس ایپ چیٹ سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔
بھارتی نارکوٹکس کنٹرول نے آریان سمیت گرفتار 2 افراد کی واٹس ایپ چیٹ سے اعتراف جرم کرتا مواد برآمد کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مطابق واٹس ایپ چیٹ میں منشیات کی خریداری کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی گئی ہے جس کے لیے انہوں نے مختلف قسم کے کوڈز کا استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب آریان خان کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ پولیس کو ان کے مؤکل سے کسی قسم کی کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے ، بھارتی نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے عدالت سے آریان سمیت گرفتار 8 افراد کا جمعرات تک کا ریمانڈ منظور کروایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔
