ناظم جوکھیو قتل، ایم پی اے جام اویس کے ریمانڈ میں توسیع
ناظم جوکھیو قتل کیس میں کراچی کی عدالت نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس خان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔
پولیس نے غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کے حوالے سے ناظم جوکھیو کے قتل کے کیس میں گرفتار جام اویس سمیت دیگر ملزموں کو ریمانڈ مکمل ہونے پر مقامی عدالت میں لایا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو دوران سماعت بتایا کہ مقدمے میں دو ملزم مفرور ہیں جن کے متعلق زیر حراست ملزموں سے تفتیش کرنی ہے ، اس لیے ریمانڈ بڑھایا جائے۔
ملزم ایم پی اے جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت کی جانب سے تین روز کی توسیع دیتے ہوئے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیو مقتول ناظم جوکھیو نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور اس کے بعد مقتول ناظم جوکھیو کی تشدد زدہ لاش ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے برآمد ہوئی۔
