ناظم جوکھیو قتل:ملزموں‌ کا موبائل کنویں میں پھینکنے کا اعتراف

گرفتار ملزموں کی جانب سے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کا موبائل فون کنویں میں پھینکنے کا اعتراف سامنے آ گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دو ملزموں کی جانب سے موبائل فون کنویں میں پھینکنے کا اعتراف سامنے آیا ہے ، 50 سے 60 فٹ گہرا یہ کنواں میمن گوٹھ میں موجود ہے اور کئی سال سے خشک بتایا جا رہا ہے۔

تفتیشی حکام غیر معمولی تپش کی وجہ سے کنویں سے موبائل فون ڈھونڈنے سے بے بسی کا اظہار کر دیا البتہ لوگوں کو کچرا جلانے سے روک دیا گیا ہے۔دوبارہ آگ نہ لگائی گئی تو کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد موبائل فون دوبارہ ڈھونڈا جائے گا۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Back to top button