ناکامی کا خوف انسان کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ ہے

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کاکہناہے کہ وہ شخص کبھی کامیابی نہیں پاتا جس میں ناکامی کا خوف زیادہ ہو۔
شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن کی تقریب میں سابق وزیراعظم نوازشریف،نامزد وزیراعظم شہبازشریف،نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے شرکت کی۔
ن لیگ کے قائد نوازشریف کا کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ ان کے والدین اوراساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔والدین نے ضروریات اورخواہشات پس پشت ڈال کر آپ کی تعلیم مکمل کرائی۔شریف میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے سو فیصد میرٹ پالیسی ہے۔اس کالج میں سفارش نہیں میرٹ کو پروان چڑھایاگیاہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں میری تقریرسےایک سوچ اور فکر لے کر جائیں۔کامیاب طلبہ نے فیلڈ میں جاکر جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لینا ہے ۔اتحاد اور فلاح کیلئے معاشرے میں دل لگا کرمحنت کرنی ہے۔
