ندا یاسر کا شوبز شخصیات کی خفیہ شادیوں کا انکشاف

اے آئے وائی کے مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر نے دعوی کیا ہے کہ شوبز کی دنیا کی کئی شخصیات نے خفیہ شادیاں کر رکھی ہیں اور انہوں نے میرے شو کے دوران ان پر بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ندا یاسر اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کی اہلیہ ہی جنکا مارننگ شو خواتین میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ندا یاسر نے خود ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے پروگرام اور میزبانی سے متعلق کھل کر باتیں کیں، ندا یاسر کے شو میں جنید جمشید سے لے کر عامر لیاقت جیسی شخصیات بھی شرکت کر چکی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں بہت ساری مشہور شخصیات کے بہت سارے چھپے ہوئے رازوں کا علم ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہ بہت سارے لوگوں کے بارے میں بہت ساری معلومات نہیں رکھتی جس کی وجہ سے انہیں شو کے دوران سوال۔کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ندا یاسر نے بتایا کہ انہیں کرکٹ سے متعلق کوئی معلومات نہیں اس لیے جب ایک بار شاہد آفریدی ان کے شو میں آئے تو وہ پریشان ہوگئیں کہ لیجنڈ کرکٹر سے کیا پوچھیں؟ لہذا انہوں نے شاہد آفریدی سے کرکٹ کے بجائے ان کی شادی شدی زندگی اور بچوں سے متعلق سوالات کیے اور پہلی بار کرکٹر نے ان کے شو میں ہتایا تھا کہ ان کی شادی کیسے ہوئی؟ ندا یاسر نے بتایا کہ انہیں شو کرتے وقت بعض اوقات پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اب وہ پریشانیوں کا سامنا کرنا سیکھ گئی ہیں، ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ ان کے شو میں ایسی متعدد شوبز شخصیات آ چکی ہیں، جنہوں نے خاموشی سے خفیہ طور پر شادی کر رکھی ہے مگر انہوں نے شادی کا اعلان نہیں کیا۔
میزبان کے مطابق ان کے شو میں آنے والے شادی شدہ جوڑے انہیں پہلے ہی بتا دیتے ہیں کہ انہوں نے نکاح کر رکھا ہے مگر وہ اس حوالے سے کوئی سوال نہ کریں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ جب ایسی شادی شدہ جوڑیاں ان کے شو میں آتی ہیں تو وہ ان سے ذاتی تعلقات اور شادی کے بجائے بطور اداکار و اداکارہ سوال کر لیتی ہیں۔ انہوں یہ بھی انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں خفیہ طور پر شادی کرنے والی متعدد شخصیات تاحال اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا۔
