نر گوریلا نے بچے کو جنم دے کر چڑیا گھر کی انتظامیہ کو چونکا دیا

امریکا کے چڑیا گھر میں قید 8 سالہ نر گوریلا نے صحت مند بچے کو جنم دے کر چڑیا گھر کی انتظامیہ کو چونکا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سلی، ایک آٹھ سالہ گوریلا جسے گزشتہ چار برسوں سے نر سمجھا جاتا رہا وہ مادہ نکلا۔نر گوریلا سلی کو اپنے پنجرے میں نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے پایا گیا جسے دیکھ کر چڑیا گھر کی انتظامیہ چونک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیران کُن واقعہ اوہائیو میں واقع  ’کولمبس زو اینڈ  ایکوریم‘ میں پیش آیا ہے۔اس دلچسپ واقعے سے متعلق چڑیا گھر، ’کولمبس زو اینڈ ایکوریم‘ کے تصدیق شدہ پیج کی جانب سے فیس بُک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

اس پوسٹ میں گوریلا کی دیکھ بھال پر معمور عملے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نر مادہ کے ہاں بچے کی پیدائش غیر متوقع تھی، پھر بھی یہ واقعہ دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے لیے دلچسپ اور ایک طرف انتہائی فکر کا باعث بھی بنا ہے۔

Back to top button