نعیم بخاری تین سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات

حکومت پاکستان نے نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کا چیئرمین تعینات کرتے ہوئے اس فیصلے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نعیم بخاری پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
5fbb39a9725d6 8
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس کے علاوہ نعیم بخاری کو تین سال کی مدت کیلئے پی ٹی وی کا چیئرمین بھی مقرر کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وہ اس عہدے پر تین سال کی مدت کیلئے تعینات رہیں گے، تاہم اس دورانیے سے قبل نعیم بخاری کی جانب سے استعفے کو ان کی صوابدید سے جوڑا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پانامہ پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑے تھے ، سینئیر قانون دان نعیم بخاری پانامہ کیس میں نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے کیسز میں ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button