نوازالدین صدیقی کے پاؤں احترامًا چھوئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے اداکار شہریار منور نے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ وائرل تصاویر پر وضاحت دیتے ہوئے انہیں غلط رنگ دینے والے افراد پراظہار برہمی کر دیا۔شہریار منور نے واضح کیا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں نہ ہی نوازالدین صدیقی کے پاؤں پڑے ۔

پاکستانی اداکار نے بتایا کہ نوازالدین صدیقی کے پاؤں احترامًا اور اپنی سندھی روایات کے مطابق چھوئے کیونکہ سندھی روایات کے مطابق جس شخص کا احترام کیا جاتا ہے ، انہیں ہاتھ جوڑ کر اور ان کے پاؤں چھوکر ان کی عزت کی جاتی ہے۔

شہریار منور نے ’فوچیا میگزین‘ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایوارڈز تقریب کے دوران ان کی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انہیں غلط انداز اور رنگ میں شیئر کرکے وائرل کیا۔

شہریار منور نے بتایا کہ ان کی اور دپیکا پڈوکون کی ملاقات حادثاتی طور پر ہوئی تھی ، وہ جن دوستوں سے ملنے گئے تھے ، ان سے ملنے کے لیے دپیکا پڈوکون بھی وہاں آئی اور پھر ان دونوں کے درمیان بطور فنکار نہیں بلکہ ایک عام انسان گفتگو ہوئی۔دپیکا پڈوکون کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل کر کے ان دونوں سے متعلق غلط باتیں پھیلائی گئیں۔

شہریار منور نے بتایا کہ وہ اور ماہرہ خان جب نوازالدین صدیقی کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے تو ماہرہ نے ان سے مذاق میں کہا کہ نوازالدین صدیقی مرشد ہیں، ان کے پاؤں چھوئیں، جس پر انہوں نے بھی مذاق مذاق میں ان کے پاؤں پر ہاتھ رکھے۔

Back to top button