نوازشریف نے لندن میں قیام بڑھالیا

 مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے اور وہ مزید دو روز لندن میں گزاریں گے۔لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، بعد ازاں چودہ اکتوبر کو امارات اور 21 اکتوبر کو نجی فلائٹ سے شام چھ بجے لاہور پہنچیں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں انیس اکتوبر کو درخواست دائر کی جائے گی۔

Back to top button