نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتشویش

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کااسرائیل اور فلسطین کے مابین کشیدگی پر کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں موجود ہے۔مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی سے دل شکستہ ہے، حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے شہریوں کے تحفظ اور تحمل پر زور دیا اور کہا کہ 1967 سے پہلے والے بارڈرز کے تحت قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست ہونی چاہیے جس کا دل القدس الشریف ہو۔

Back to top button