نوازشریف کی وطن واپسی پر جوقانون کہے گا وہ کریں گے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر جو قانون کہے گا وہ نگران حکومت کرے گی ۔کسی کو سیاسی ٹارگٹ نہیں کررہے۔ہماری وابستگی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہے۔ان خیالا ت کااظہار نگران وزیراعظم نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کاکہنا تھاکہ نوازشریف کی وطن واپسی پر قانونی رائے لی جائے گی ۔الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔نگران حکومت تومکمل تعاون کرے گی۔  برطانیہ آنے کا مقصد سیاسی ملاقاتیں نہیں، برطانیہ میں کسی سیاسی جماعت یا شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی، غیب کا علم نہیں کہ الیکشن کس کے ساتھ اور کس کےبغیر ہوں گے۔میرے لندن کے دورے کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے، بات گھماپھراکرمجھ سےمنسوب کرکےجملےجوڑنےکی کوشش کی جارہی ہوتی ہے، بڑی بدقسمتی ہے لوگوں کو مس کوٹ کیا جاتا ہے، کوئی بھی سیاسی رہنماہو قانون اسے اجازت دے گا تو وہ حصہ لےگا اور نہیں تونہیں لےگا، بحیثیت ایگزیکٹو نگران حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، یہ سارے معاملات قانونی اور سیاسی ہیں انتظامی ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھاکہ  پنجاب میں میڈیکل اسٹورز سے مضر انجکشن کا اسٹاک اٹھالیا گیا ہے، پنجاب حکومت معاملے کی ا نکوائری کررہی ہے اور ذمے داروں کو سزا دی جائے گی۔بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہماری منصوبہ بندی مکمل ہے، بہت جلد آپ کو بجلی سے متعلق بہتر نتائج ملیں

کراچی: کسٹمز کاچھاپہ، دکانوں سے اسمگل شدہ اشیاپکڑ لیں

گے۔

Back to top button