پنجاب کابینہ نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین ختم کرنے کی منظوری دیدی

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں نگران کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو وقت کا ضیاع قرار دے کر ختم کرنے کی منظوری دی۔پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ مشین کو ختم کردیا۔ ووٹنگ مشین ختم کرنے کا آرڈیننس الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیاگیا، آرڈیننس 3 ماہ تک نافذ رہے گا اور بعد میں 3 ماہ کی توسیع کابینہ کرے گی۔

اجلاس کے دوران نگران کابینہ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ ووٹنگ مشین فی الحال قابل عمل منصوبہ نہیں، وقت کا ضیاع ہے، ووٹنگ مشین استعمال کرنے یا نہ کرنے کا استحقاق سیاسی حکومت کا ہے، ووٹنگ مشین کے استعمال سے الیکشن نتائج متنازع تصور ہوں گے۔پاکستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے وہاں ووٹنگ مشین نہیں چل سکتی، ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پورا نیٹ ورک استعمال ہوگا جو حکومت کے پاس نہیں، ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پچھلی حکومت نے

شیخ رشید کی عدم بازیابی،عدالت نے ایک ہفتے میں رپورٹ مانگ لی

بجٹ میں رقم مختص نہیں کی۔

Back to top button