نواز شریف کی فضل الرحمن کو سوشل میڈیا پر مبارکباد
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سب سے زیادہ 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں دو نشستیں آئیں۔
سابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شاندار کامیابی پر مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ ن کے قائد کے ٹوئٹ پر مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
فضل الرحمان نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ جمہوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کے حصول، سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ہماری مشترکہ کوشش اسی طرح جاری رہے گی۔
