کرونا نے مزید 10 افراد کی جان لے لی، 310 نئے کیس

ملک بھر میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 991 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کے دوران 310 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
گزشتہ روز مہلک وائرس نے مزید 10 افراد کی زندگی نگل لی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ 645 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Back to top button