پاکستانی 2022 میں کن نئی گاڑیوں کے منتظر ہیں؟


ہونڈا سوفٹ کار کی چوتھی جنریشن، کرولا کی بارہویں جنریشن کا ہائبرڈ ورژن، گلوری 500، یونی کے Uni-K اور یونی ٹی Uni-T نامی ایس یو ویز ان کاروں میں شامل ہیں جنکا پاکستان پہنچنے کا شدت سے انتظار کیا جس رہا ہے، ان کاروں کے 2022 میں مارکیٹ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاک ویلز کی رپورٹ کے مطابق اگلے سال پاکستان میں جو کاریں لانچ کی جا رہی ہیں ان میں ایس یو ویز، سیڈان اور ہیچ بیک شامل ہیں۔ سب سے پہلے ایس یو ویز اور کراس اوورز کی کیٹیگری پر نظر ڈالتے ہیں کیونکہ اس سیگمنٹ نے پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور مارکیٹ میں ایس یو ویز اور کراس اوورز کا ’ایک سیلاب‘ نظر آتا ہے۔
اس کیٹیگری میں کِیا سپورٹیج کو نمایاں مقام حاصل ہے، جس کی چوتھی جنریشن چل رہی ہے، کیا کے ایک ڈیلر نے بتایا کہ سپورٹیج کی پانچویں جنریشن یا فیس لفٹ 2022 کے اختتام پر آ سکتی ہے، لیکن کمپنی اس حوالے سے باظابطہ طور پر کچھ نہیں بتا رہی۔
فرانسیسی برانڈ کی کارکردگی پوژو یا پیجو (Peugeot) کی بی سیگمنٹ سب کمپیکٹ کراس اوور پیجو اگلے سال لانچ ہوگی، کیا کی کامیابی سے اعتماد حاصل کرنے والی کمپنی لکی موٹرز کارپوریشن ہی اس برانڈ کو پیش کر رہی ہے۔
کمپنی نے پیجو 2008 کے علاوہ پیجو 3008 اور پیجو 5008 ایس یو ویز کے ٹیسٹ یونٹس بھی منگوائے تھے لیکن سب سے پہلے پیجو 2008 کی لانچ متوقع ہے، چینی آٹو مینوفیکچر گوانگ زو آٹو موبیلز گروپ (GAC) ایم جی ایچ ایس، سپورٹیج اور ٹوسوں کے مقابلے میں پانچ سیٹر کراس اوور GS3 لا رہی ہے، اطلاعات ہیں کہ کمپنی 2022 میں سی بی یو یونٹ فروخت کے لیے پیش کر دے گی۔
چنگان نے حال ہی میں اپنی ایک گاڑی کی جھلک جاری کی ہے، جسے ’ماڈرن ایس یو وی‘ قرار دیا گیا ہے، یہ گاڑی Oshan X7 Plus ہو سکتی ہے اور اس کی لانچ 2022 کے اوائل میں متوقع ہے، اس کے علاوہ اسی کمپنی کے پاس Uni-K اور Uni-T نامی ایس یو وی گاڑیاں بھی موجود ہیں جنہیں پاکستان میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔
ریگل آٹوموبیلز نے Glory 580 اور 580 Pro لانچ کرنے کے بعد پانچ سیٹر سب کامپیکٹ کراس اوور Glory 500 لانچ کرنے کا ارادہ کیا ہے، یہ گاڑی چین میں نومبر 2020 میں ریلیز ہوئی تھی، پاکستان میں اس کی آمد اگلے سال کے ابتدا میں متوقع ہے۔
ملیشین کمپنی پروٹون نے اکتوبر 2020 میں X70 لانچ کی تھی، جس کو کافی پذیرائی ملی۔ اس کمپنی کا کچھ عرصے بعد X50 جاری کرنے کا منصوبہ تھا لیکن کرونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور سپلائی میں مشکلات کے بعد ایسا نہ ہو سکا۔ اب آٹو پارٹس کی عالمی سپلائی میں کسی حد تک بحالی کے بعد کمپنی X50 کو 2022 میں ریلیز کر سکتی ہے، چیری پاکستان نے دسمبر میں ان دو گاڑیوں کی رونمائی کی ہے۔
پانچ سیٹر Tiggo 4 سب کامپیکٹ کیٹیگری کی کیا سٹونک اور ایم گی زی ایس کا مقابلہ کرے گی جبکہ سات سیٹرTiggo 8کا مقابلہ گلوری 580 پرو، ہونڈا بی آر وی اور کیا سورینٹو سے ہوگا، کمپنی جنوری 2022 سے ان دونوں گاڑیوں کی بکنگ کا آغاز کرے گی، ہونڈا کی سوک گاڑی پاکستان میں ہمیشہ سے کامیاب رہی ہے۔
پاکستان میں اس وقت سوک کی دسویں جنریشن چل رہی ہے اور توقع کہ اگلے چار سے چھ ماہ میں نئی جنریشن لانچ ہو جائے گی، ہونڈا کی طرح ٹویوٹا کی نئی بارہویں جنریشن کے پاکستان میں آنے کا وقت ہو گیا ہے، تاہم حکومت پاکستان کی ماحول دوست گاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر مبنی پالیسی کے تحت کرولا کی بارہویں جنریشن کا ہائبرڈ ورژن بھی آ سکتا ہے۔
کرولا کی بارہویں جنریشن 2018 میں عالمی سطح پر لانچ ہوئی تھی اور اب وہاں سے سفر کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدوں پر آ چکی ہے، ایم جی نے جی ٹی کا ٹیسٹ یونٹ ایک مہینہ قبل منگوایا تھا، یہ ٹیسٹ یونٹ ملک کے مختلف حصوں میں گھومنے پھرنے کے بعد ان دنوں لاہور کے پیکج مال میں پارک ہے تاہم اس کی باضابطہ لانچ 2022 کے آخر تک متوقع ہے۔
پاکستان میں سوئفٹ کی تیسری جنریشن 11 سال تک چلی۔ اب کمپنی نے اسے اپنے گیراج سے باہر نکال کر کھڑا کر دیا ہے تاکہ نئی چوتھی جنریشن کی جگہ بن سکے، نئی سوئفٹ اگلے سال کے وسط میں آنے کے روشن امکانات ہیں۔

Back to top button