نواک جوکووچ نے کیریئر کا 22 واں گرینڈسلیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نواک جوکووچ نے اپنے یونانی حریف کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا 22 واں گرینڈ سلیم جیت لیا، سربین ٹینس سٹار نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں ہونے والے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیا کے ٹینس سٹار نواک جوکووچ کا مقابلہ یونان کے سٹیفانوس سیٹسیپاس کے ساتھ ہوا، پہلے ہاف میں سربین سٹار نے حریف کو بآسانی 3-6 سے زیر کیا۔
رپورٹس کے مطابق دوسرے اور تیسرے ہاف میں دونوں فائنسلٹ نے جیتنے کیلئے خوب جان ماری، دوسرے ہاف میں اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں نواک جوکووچ نے 6-7 کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔تیسرے ہاف میں بھی یونان کے سٹیفانوس سیٹسیپاس نے سربین حریف کو پچھاڑنے کی پوری کوشش کی لیکن قسمت نے انکا ساتھ نہ دیا اور نواک جوکووچ نے آخری ہاف بھی 6-7 سے جیت لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے اپنے کیرئیر کا 22 واں گرینڈ سلیم اور آسٹریلین اوپن ٹینس کا 10 واں ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے، یوں ٹائٹل جیتنے کے بعد نواک جوکووچ 29 لاکھ 75 ہزار آسٹریلین ڈالر کے بھی حقدار قرار پائے ہیں۔
